استنبول،25جون(ایجنسی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔ ترک روزنامے حرّیت کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح استنبول میں عید کی نماز کے دوران ایردوآن کو کچھ دیر کے لیے اپنی طبیعت ناساز محسوس ہوئی تھی جس کے بعد انہیں طبی امداد فراہم کر دی گئی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ایردوآن مسجد کے اندر بے ہوشی کی حالت میں چلے گئے تھے تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ایردوآن کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت کی ناسازی کا تعلق فشارِ خون سے ہے جس کا سبب ان کے جسم میں شوگر کی سطح کا عدم توازن ہے۔